
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے بھارت جانے کے معاملے پر ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم تشکیل دی گئی ہے
ورلڈ کپ میں پاکستان کی شرکت سے متعلق فیصلہ کرے گی جس کے سربراہ وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری ہوں گے۔
کمیٹی میں وفاقی وزرا رانا ثنا اللہ، اعظم نذیر تارڑ، احسان مزاری، مریم اورنگزیب، اسعد محمود، امین الحق، قمر زمان کاٸرہ اور طارق فاطمی بھی شامل ہیں۔
یاد رہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 15 اکتوبر کو احمد آباد میں شیڈول ہے۔
