
کراچی (رپورٹ: فرحان تنیو) کراچی کے قدیمی علاقے گارڈن میں بلڈر مافیا کیجانب سے کھیلوں کے میدان پر مبینہ قبضے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ، عورتوں اور بچوں سمیت بڑی تعداد میں اہلیان علاقہ کی احتجاج میں شرکت، بلڈر مافیا کیخلاف نعرے بازی. تفصیلات کے مطابق گارڈن کے رہائشیوں نے اسماعیل بلوچ، اسماعيل ماما، کونسلر بلال بلوچ، سلیم انگارہ، فواد، فرید اور دیگر کی زیر قیادت عید گاہ پلے گراونڈ پر قبضے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کرکے شدید نعرے بازی کی. اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مظاہرین نے کہا کہ مقامی بااثر بلڈر مافیا نے گارڈن کے تمام رفاہی پلاٹس پر قبضے کرنے کے بعد اب کھیلوں کے میدانوں پر بھی قبضہ جمانے کی کوشش کر رہے ہیں جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا.
انہوں نے اس موقع پر پرنس کریم آغا خان سے اپیل کی کہ گارڈن کے بااثر بلڈر مافیا کو عید گاہ پلے گراونڈ پر قبضے سے روکنے کیلئے اقدام اٹھائے جائیں، جبکہ پولیس اور دیگر متعلقہ ادارے بھی اپنا کردار ادا کریں.
مظاہرین نے مزید کہا کہ اگر بااثر بلڈر مافیا کو عید گاہ گرائونڈ پر قبضہ سے نہ روکا گیا تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کردیا جائے گا.
