
سندھ ھائیکورٹ کراچی سے فرزانہ شاہ اور غلام نبی شاہ نے حفاظتی ضمانت منظور کرائی گئی۔
سندھ کے سنیئر صحافی امداد سومرو نے اپنے وال پر رکھی پوسٹ میں لکھا کہ فرزانہ شاہ اور اس کے والد غلام نبی شاہ کی سندھ ھائیکورٹ کراچی سے ضمانت کرائی گئی ہے۔

سنیئر صحافی امداد سومرو نے بتایا کہ یہ کیس نیشنل ھیومن رائٹس کمیشن(NHRC) سندھ سھائی آرگنائزیشن، ویف کراچی اور وومین ایکشن فورم کراچی دیکھ رہے ہیں۔
امداد سومرو نے فرزانہ شاہ اور اس کے والد غلام نبی شاہ کی وکلا کے ساتھ بنائی گئی تصویر بھی شیئر کی جن میں معروف سماجی رہنما شیرین کھوکھر بھی ان کے ساتھ کھڑی ہیں۔
واضح رہے کہ فرزانہ شاہ پارس شاہ کی بیوہ ہیں۔
