
حیدرآباد: قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے سندھ اور ملک میں نئے صوبے بنانے کی بات جو کے سینٹ ڈپٹی چیئرمین مرزا محمد آفریدی کی تجویز کو ملک دشمن قرار دیتے ان سے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کے نئے صوبے بنانے کی بات دراصل ملک توڑنے کی سازش ہے ، سندھ ہزاروں سالوں سے سندھیوں کا وطم ہے سندھ کوئی مفتوحہ علاقہ نہیں ، سندھ تو خود پاکستان کی خالق ہے ، سینٹ کے ڈپٹی چیئرمین مرزا محمد آفریدی کو کوئی حق نہیں کے وہ کراچی کے نیا صوبہ تشکیل دینے کی تجویز دے ، نئے صوبے بنانے سے ترقی ہوتی تو ، کے بڑے ممالک اس پر عمل کیوں نہیں کیا ، دراصل عالمی سامراجی طاقتیں پاکستان کو ڈی اسٹیبلائز کرنے کی سازش پہ عمل پیرا ہیں ، اس لیئے کم عرصے میں بار بار نئے صوبوں کا راگ آلاپہ جاتا ہے ، جسکے وسیلی پہلے ایک نیا صوبہ اور پھر آگے چل کے ایک نیا اسرائیل بناکے ملک کے سینے میں خنجر گھونپہ جا سکے ، نئے صوبے کی بات ملک کے لیئے زہر قاتل ہے۔
ایاز لطیف پلیجو نے کہا کے فوری طور پہ سینٹ کے ڈپٹی چیئرمین مرزا محمد آفریدی کو استعفیٰ دینا چاہئے اگر استعفیٰ نہیں دے تو اسکو اس اہم عہدے سے ہٹایا جائے ، کیونکہ ڈپٹی چیئرمین ملک اور سندھ دشمن پارٹی بن کر سامنے آئے ہیں ، یہ سینٹ جیسے اہم قومی ادارے کے منصب پہ بیٹھنے کے لائق نہیں ، ایاز لطیف پلیجو نے کہا کے 7 کروڑ سندھی اپنے خون کے آخری کترے تک وطن کی بقا کے لیئے ثابت قدم رہینگے اس لیئے ملک ، سندھ توڑنے کی سازشیں بند کی جائیں ، ملک کو غیر یقینی تعصب ، فساد کی آگ میں نہ دھکیلا جائے۔
