سندھ حکومت کا اسپیشل اولمپکس کیلئے خاص گرائونڈ تعمیر کرانے کا اعلان

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے برلن میں ہونے والے اسپیشل اولمپکس میں سندھ کے 36 حصہ لینے والے کھلاڑیوں نے ملاقات کی۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق  اسپیشل اولمپکس کے کھلاڑی گرین شرٹس میں ملبوس تھے،  وزیراعلیٰ سندھ نے اسپیشل اولمپکس کے کھلاڑیوں سے ان کی نشست پر جاکر ملاقات کی ۔ وفد کی سربراہی اسپیشل اولمپکس کی کوچ ارم، قمر، بینش جاوید اور دیگر نے کی۔

اس موقعے پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کہ کہنا تھا کہ اسپیشل اولمپکس کے کھلاڑیوں کی فروغ کے لئے ضروری اقدامات کرینگے، برلن اسپیشل اولمپکس میں پاکستان نے 11 مختلف کھیلوں میں حصہ لیا، وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہی

انہوں نے کہا کہ ان کھیلوں میں ایتھلیٹکس، بیڈمنٹن، باسکٹ بال، ہاکی، ٹیبل ٹینس، تیراکی اور دیگر شامل ہیں،  اسپیشل اولمپکس میں پاکستان کی ٹیم نے 10 گولڈ میڈلز، 29 سلور میڈلز اور 40 کانسی کے تمغے حاصل کئے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے چیف سیکریٹری، وزیر سوشل ویلفیئر ساجد جوکھیو اور معان خاص برائے کھیل ارباب لطف اللہ کو ہدایت کرتے ہوے کہا کہ سندھ حکومت اسپیشل اولمپکس کیلئے خاص گرائونڈ تعمیر کرائیگی،  گرائونڈ کا بندوبست کیا جائے

سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ  میں اسپیشل اولمپکس کیلئے ورلڈ کلاس اسپورٹس سہولیات فراہم کرنا چاہتا ہوں۔

 ایک اسپیشل اولمپک بچے سفیر عابد کو وزیراعلیٰ ہائوس میں نوکری دینے کا اعلان کیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں