
اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارش پر حکومت نے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھتے ہوئے ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے سات روپے اضافہ کردیا
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کیا اور بتایا کہ یکم جولائی سے 15 جولائی کی رات تک ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 50 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اسحاق ڈار نے کہا کہ اوگرا نے قیمتیں کم سے کم رکھنے کی سفارش کی تھی جس پر وزیراعظم سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا۔
