پاکستان کی سویڈن میں مسجد کے باہر قرآن پاک کا نسخہ جلانے کی شدید مذمت

پاکستان نے عید الاضحی کے موقع پر سویڈن میں مسجد کے باہر قرآن پاک کا نسخہ جلانے کے گھناونے اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے ایک بیان میں کہا کہ اظہار رائے کی آزادی اور احتجاج کی آڑ میں تفریق، نفرت اور تشدد پر جان بوجھ کراکسانے کا کوئی جواز نہیں ہے۔

انہوں نے  کہا کہ عالمی قوانین کے تحت ملکوں کا یہ فرض ہے کہ وہ مذہبی نفرت پر مبنی کسی بھی ایسے اقدام کو روکیں جس سے تشدد پھیلنے کا خطرہ ہو۔

ترجمان نے کہا کہ مغرب مین ایسے اسلام مخالف واقعات کا گزشتہ چند ماہ کے دوران بار بار وقوع پذیر ہونے سے قانونی ڈھانچے پر سوال اٹھتا ہے جو ایسے نفرت آمیز اقدامات کی اجازت دیتا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں