
کراچی: سیاسی و سماجی رہنما لیاقت علی ساہی نے تمام ساتھیوں کوحج مبارک اور عید قربان ایڈوانس مبارک دیتےہوئےکہا کہ عید قربان کا فلسفہ بنیادی طور پر ہمیں صبر اور مشکل فیصلے کرنے کے ساتھ اللہ کے راہ پر خوبصورت جانور کی قربانی کادرس دیتاہے۔
انہوں نے کہا کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اللہ کےحکم پربیٹے کی قربانی کا ارادہ کرکے رہتی دُنیا تک مثال قائم کردی جس کی روشنی میں آج کروڑوں لوگ خوبصورت جانوروں کی قربانی کے فلسلفے کا تقویت بخشے رہے ہیں اللہ تعالی سب کی سنت ابراہیمی عید قربان قبول فرمائے۔ اس جذبے سے لوگوں کو حقوق العباد کا بھی جائزہ لینا چاہئے
ان کا کہنا تھا کہ ریاست کے اداروں کی ناک تلے عام شہریوں کے حقوق سلب کئے جارہے ہیں جو کہ حقوق العباد کی نفی کے مترادف ہے جہاں ایک عام شہری کو پینے کا صاف پانی سے محروم کیا جائے، سیوریج کا نظام ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو ، بچے تعلیم سے محروم ہونے کے ساتھ ساتھ مہنگائی کی دلدل میں جکڑاجارہاہووہاں کیسے ایک عام شخص اپنے بچوں کو کھلی فضاء میں سانس کی گرنٹی دے سکتا ہے آئیں عید قربان پر عہد کریں اسے سڑے ہوئے نظام کے خلاف آواز اُٹھائی جائے اور حقوق العباد جو کہ ہمارے ملک کے دستور کے بنیادی حقوق کے چارٹر کا بھی بنیادی حصہ ہے۔ لیاقت ساہی کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کی سطح پر لفاظی کی حد تک آئین کی بالادستی رہ گئی اسے حقیقی عملی جامعہ پہنانے کے لئے ہرشہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا جس میں نوجوان طبقہ اور خواتین کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
