
کراچی(رپورٹ: فرحان تنیو) کراچی کے علاقے ناظم آباد ایک نمبر میں الحسن چوک کے قریب نشے میں دھت افراد نے سلمان نامی نعت خواں پر ہلا بول دیا۔
ملزمان نے ملکر نہتے نعت خواں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، جبکہ موقع پر موجود افراد نے انہیں روکنے کی کوشش کی کوشش کی پر انہوں نے کسی کی بھی نہیں سنی اور نعت خواں سلمان پر لاتوں، مکوں اور گھونسوں کی بارش کردی۔
سفاک ملزمان کے بدترین تشدد کے نتیجے میں نعت خواں سلمان شدید زخمی ہو گئے، جنہیں مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، متعلقہ تھانے کی پولیس ملزمان کیخلاف کسی قسم کی کارروائی نہیں کرسکی، جبکہ زخمی نعت خواں سلمان اسپتال زیر علاج ہیں.
