
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما لیا قت علی ساہی نے حافظ نعیم الرحمن کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی حقائق کو تسلیم کرنے کے بجائے حقائق کو مسخ کررہی ہے اور اپنےسیاسی چورن کو فروخت کرنے کی کوشش کررہی ہے، ان کے تمام دعوؤں میں کوئی سچائی نہیں ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی کے کراچی سے منتخب چیئرمینوں کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذریعے اغوا کرکے میئر کے الیکشن میں شریک نہیں ہونے دیا جس کی وجہ سے اکثریت کی بنیاد پر پاکستان پیپلز پارٹی کا میئر منتخب ہواہے
انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے بارہا کہا کہ اگر حافظ نعیم الرحمن کے پاس کوئی ثبوت ہیں تو وہ سامنے لائیں لیکن اب تک کوئی ایک بھی ثبوت سامنے لانے کے بجائے منفی پراپگنڈا پاکستان پیپلز پارٹی کے خلاف کرنا کھسیانی بلی کھباں نوچے کے مترادف ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما لیاقت ساہی کا کہنا تھا کہ حافظ نعیم الرحمن پندرہ سال پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت کے تو گنوا رہے ہیں لیکن 2002 سے لے کر مرتضی وہاب سے پہلے منتخب ہونے والے میئرز کی کارکردگی پر کیوں ان کی زبان خشک ہوجاتی ہے،کراچی کوسندھ سے الگ تصورپیش مسلسل اپنی پریس کانفرنسوں میں کرکے ایک بار پھرلسانی سیاست کی بھینٹ چڑھانے کے مترادف ہے۔
لیاقت علی ساہی کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ روز قومی اسمبلی کے خطاب میں بہت مثبت پیغام تمام سیاسی پارٹیوں کی قیادت اور سیاسی ورکرز کو دیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی پیار و محبت پر یقین رکھتی ہے ، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اور میاں نواز شریف کے کئے ہوئے چارآف ڈیموکریسی پر عملی جامع پہنانا چاہتی ہے آئیں سب مل کردستور کی روشنی میں سول بالادستی کی رٹ کو قائم کریں علاوہ ازیں آصف علی زرداری سابق صدر پاکستان نے بھی ایک بارپھر صحت یابی کے بعد صعنت کاروں سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں سب کو مل کر چارٹرڈ آف معیشت کرنا چاہئے تاکہ ملک کو ترقی فراہم کرکے مضبوط کیا جائے تاکہ عوام کے مسائل کو حل کرنے میں ہم کردار ادا کریں لیکن حافظ نعیم الرحمن ایک ہی راگ الاپ رہے ہیں کہ مجھے “ میئر کیوں نہیں بنایا” اب اس سےباہر نکلیں کراچی میں سیوریج، پینے کے صاف پانی اور ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کے مسائل بہت گھمبیر ہیں ان کو حل کرنے کے لئے سب مل کرجدوجہد کریں لہذا پاکستان پیپلز پارٹی کے ورکرز حافظ نعیم الرحمن کی طرف سے پیپلزپارٹی پر تمام لگائےگئے الزامات کو مستردکرتی ہے ۔
