بھتہ طلب کرنے پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے پانچوں افسران و ملازمین کو معطل کرنے کا حکم

کراچی: صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران کی جانب سے رشوت/بھتہ طلب کرنے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی SBCA یاسین شر کو بھتہ طلب کرنے والے پانچوں افسران و ملازمین کو معطل کرنے کا حکم صادر کردیا ہے۔

 وزیر بلدیات کی ہدایت پر ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے پانچوں افسران و ملازمین کو معطل کردیا نیز ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے معاملے کی تحقیقات کے لئے تین رُکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے جس میں گریڈ 20 کے ڈائریکٹر بینیش شبیر کمیٹی کے سربراہ ہونگے اور کمیٹی کے دیگر اراکین میں گریڈ 19 کے علی مہدی اور گریڈ 18 کے جلیس صدیقی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ SBCA کے پانچ افسران و ملازمین کے خلاف گذشتہ روز پریڈی تھانہ میں بھتہ طلبی کا مقدمہ درج ہوا تھا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سید اویس حسین اس سے پہلے بھی کرپشن کے الزام میں معطل ہوچکے ہیں۔

معطل ہونے والوں میں ڈپٹی ڈائریکٹر اویس حسین، سینئر انسپیکٹر عمیر، ظفر اقبال شامل ہیں

امین اور بلڈنگ انسپیکٹر ضیاء الرحمان کوبھی معطل کردیا گیا، ترجمان

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں