چیئرمین صدر ٹاؤن نے یوسی 10 میں شوکت خانم ڈسپنسری کی تعمیر کے کام کا ربن کاٹ کر آغاز کردیا
کراچی: چیئرمین صدر ٹاؤن منصور احمد شیخ کی کاوشوں سے یونین کمیٹی 10، ہجرت کالونی میں عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیےclickکے تعاون سے ایک اہم منصوبے شوکت خانم ڈسپنسری کی تعمیر کے کام کا چیئرمین صدر ٹاؤن منصور احمد شیخ نےربن کاٹ کر باقاعدہ آغاز کردیا۔
اس موقع پر یوسی10 ہجرت کالونی کے چیئرمین محمد رفیق آفریدی وائس چیئرمین شیر محمد کاکڑ ۔ٹاؤن اراکین کونسل ، محکمہ جاتی افسران اور علاقعہ معززین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی چیئرمین صدر ٹاؤن نے کہا کہ CLICK کے تعاون سے پرانی اور خستہ حال ڈسپنسری کو مسمار کرکے جدید طرز پر نئی ڈسپنسری تعمیر کی جارہی ہے یہ ڈسپنسری تعمیر کے بعد CLICK کی جانب سے صدر ٹاؤن کے حوالے کی جائے گی جس سے ہجرت کالونی کے عوام مستفید ہوں گے اور انہیں معیاری طبی سہولیات ان کی دہلیز پر میسر آئیں گی۔
اس موقع پر چیئرمین صدر ٹاؤن منصور احمد شیخ کا مزید کہنا تھا کہ عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔ ہجرت کالونی میں نئی ڈسپنسری کی تعمیر سے علاقے کے مکینوں کو جدید اور بہتر علاج کی سہولت میسر آئے گی۔ ہم صدر ٹاؤن میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری رکھیں گے تاکہ شہریوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جا سکے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل کے بعد نہ صرف طبی سہولیات میں بہتری آئے گی بلکہ علاقے کے عوام کو فوری اور مؤثر علاج کی سہولت بھی دستیاب ہوگی چیئرمین منصور احمد شیخ نے کہا کہ
صدر ٹاؤن انتظامیہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر بھرپور توجہ دے رہی ہے اور اس سلسلے میں مزید اقدامات بھی کیے جارہے ہیں اس موقع پر علاؤہ معززین نے چیئرمین صدر ٹاؤن منصور احمد شیخ کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے اس اقدام کو سراہا۔
