چیئرمین صدر ٹاؤن سے اسسٹنٹ کمشنر آرام باغ کی ملاقات، غلط فہمی پر مبنی کارروائی پر معذرت

چیئرمین صدر ٹاؤن منصور احمد شیخ سے اسسٹنٹ کمشنر آرام باغ حازم بنگھوار کی ملاقات، غلط فہمی پر مبنی کارروائی پر معذرت

کراچی: چیئرمین صدر ٹاؤن جناب منصور احمد شیخ سے اسسٹنٹ کمشنر آرام باغ جناب حازم بنگھوار نے ان کے دفتر میں اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں حالیہ دنوں پیش آنے والے اس واقعے پر تفصیلی گفتگو کی گئی جس میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جامع کلاتھ مارکیٹ میں کلک (CLICK) کے تعاون سے صدر ٹاؤن کے دفتر میں زیرِ تعمیر دکانوں کو منہدم کرنے کے لیے آنے والے عملے کی کارروائی شامل تھی۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر آرام باغ حازم بنگھوار نے چیئرمین صدر ٹاؤن منصور احمد شیخ سے مذکورہ کارروائی پر باقاعدہ معذرت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام محض ایک غلط فہمی کی بنیاد پر کیا گیا۔

انہوں نے وضاحت کی کہ جیسے ہی یہ معاملہ ان کے علم میں آیا، انہوں نے فوری طور پر کارروائی رکوا دی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آئندہ اس نوعیت کی کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جائے گی اور اس ضمن میں مکمل احتیاط برتی جائے گی۔

اسسٹنٹ کمشنر نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور صدر ٹاؤن تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے ایک ہی پیج پر ہیں اور دونوں ادارے باہمی تعاون کے ساتھ شہر میں نظم و ضبط کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

چیئرمین صدر ٹاؤن منصور احمد شیخ نے اس موقع پر کہا کہ عوامی مفاد کے منصوبوں میں رکاوٹ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام اداروں کے درمیان بہتر رابطہ ناگزیر ہے تاکہ اس قسم کے واقعات سے بچا جا سکے۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے فوری نوٹس لینے اور معذرت کو سراہا۔

اس موقع پر دونوں حکام نے اس بات پر اتفاق کیا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی بے بنیاد خبروں کی سختی سے تردید کی جاتی ہے اور ایسے منفی پروپیگنڈے کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں