چیئرمین آباد کا امریکہ اور ایران کے درمیان سیز فائر پر وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کو خراج تحسین
کراچی: چیئرمین آباد محمد حسن بخشی نے امریکہ اور ایران کے درمیان سیز فائر پر قومی قیادت، وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کو خراج تحسین کیا ہے۔
اپنے ایک جاری بیان میں چئیرمین آباد محمد حسن بخشی نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو عالمی بحران کے حل پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔پاکستان کے مؤثر ثالثی کردار سے عالمی امن کا قیام ممکن ہوا اور دنیا کو ایک بڑے بحران سے محفوظ رکھنے میں مدد ملی۔
حسن بخشی نے کہا کہ امن کی بحالی سے خطے میں معاشی سرگرمیوں اور سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔پاکستان کی کامیاب سفارتکاری پاکستان کے مثبت کردار کی عکاسی کرتی ہے۔پاکستان نے عالمی امن کے قیام میں ایک ذمہ دار اور فعال کردار ادا کیا، جس سے دنیا کو بڑے تصادم سے بچایا گیا۔انشاءاللہ پاکستان کی قیادت میں جاری سفارتی کوششیں مستقبل میں بھی تنازعات کے پُرامن حل کی راہ ہموار کرتی رہیں گی۔
