ٹاؤن کونسل ماڈل کالونی کا 30 واں باقاعدہ اجلاس،مختلف قراردایں منظور

ٹاؤن کونسل ماڈل کالونی کا 30 واں باقاعدہ اجلاس،مختلف قراردایں منظور

کراچی: قائم مقام چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن ماڈل کالونی فیصل باسط کی زیر صدارت ٹاؤن کونسل ماڈل کالونی کا 30 واں باقاعدہ اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کونسل ممبر یوسی7 وائس چیئرمین مفتی راؤ وقاص نے کیا اور ٹاؤن یوتھ کونسلر مصعب بن خالد نے حدیث مبارکہ پیش کی۔قائم مقام ٹاؤن چیئرمین فیصل باسط نے گزشتہ اجلاس کا مسودہ پیش کیا اور قراردادوں کی توثیق کروائی۔

اجلاس میں منتخب اراکین جس میں یونین کمیٹیز کے وائس چیئرمین عصمت اللّٰہ چیمہ، عبدالغفار عزیز، غلام مصطفیٰ خاصخیلی، احمد سلمان کاشف،بلیغ الدین، مفتی راؤ وقاص، ٹاؤن کونسلر حسین ذبیح اللہ، مصعب بن خالد سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے افسران سمیت ٹی ایم سی ڈائریکٹر کونسل مہتاب جبار و دیگر محکمہ جاتی افسران بھی موجود تھے۔ اجلاس میں عوامی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف قراردادیں پیش کی گئی۔

اراکین ٹاؤن کونسل کی جانب سے پیش کردہ قرارداد میں کہنا تھا کہ ٹاؤن ونسپل کارپوریشن ماڈل کالونی کا یہ اجلاس ٹاؤن کی حدود میں سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی کارکردگی کو قطعا مایوس کن قرار دیتا ہے اور عدم اطمینان کا اظہار کرتا ہے حکومت سندھ کی جانب سے بھاری بجٹ کی فرامی کے باوجود صفائی کے انتظام کی مکمل ناکامی پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کرتا ہے صفائی کے ناقص نظام کی وجہ سے نہ گھروں سے کچرا وصول کیا جاتا رہا ہے اور نہ ہی گلی محلوں میں سڑکوں کی باقاعدہ صفائی کا انتظام موجود ہے انتہائی ناکامی غیر معیاری اور غیر پیشہ ورانہ افرادی قوت اور مشینری کی وجہ سے جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں اور نالے بھی کچروں سے بھر گئے ہیں جس کی وجہ سے علاقوں میں تعفن رہتاہے اور بیماریاں پھیلنے کا سبب بن رہا ہے اس سلسلے میں اس ادارے کے خلاف قرارداد نمبر 49/24,59/24,71)25,112/26 پاس کی جا چکی ہے اور کئی بار یاد دہانی کے خطوط بھی جاری کیے گئے لیکن ادارے کی غیر سنجیدگی بے شرمی کے مقام کو چھو رہی ہے لہذا یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ حکومت سندھ اس معاملے میں ہنگامی نوعیت کے اقدامات کرے۔

اراکین نے کہا کہ  آئین پاکستان اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کی روشنی میں تمام بلدیاتی امور ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کے حوالے کیے جائیں اور سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو فوری تحلیل کر کے ٹاؤن کے حوالے کیا جائے SSWMB کو تحلیل ہونے تک تمام نئے معاہدے ڈسٹرکٹ کے بجائے ٹاؤنز کے ساتھ کیے جائیں SSWMB کے ٹھیکیداروں کی موجودہ ادائیگیاں ٹاؤن چیئرمین کی تصدیق سے مشروط کی جائے سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کا 12 سالہ کارکردگی کا فرانزک آڈٹ کیا جائے SSWMB کے موجودہ ٹھیکے دار کو پابند کیا جائے کہ وہ ٹھیکے کی شرائط پر مکمل عمل درآمد کریں اور ٹاؤنز کی مدد سے نگرانی کا نظام بنایا جائے کرپشن اور نااہلی کے مرتکب افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت ترین کاروائی کی جائے۔

پیش کردہ قراردادیں کثرت رائے سے منظور ہوگئی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں