امہ رباب کو کسی بھی نقصان کی ذمہ دار سندھ حکومت ہوگی: حافظ نعیم الرحمان

امہ رباب کو کسی بھی نقصان کی ذمہ دار سندھ حکومت ہوگی: حافظ نعیم الرحمان

کراچی: اپنے پیاروں کو انصاف دلانے کے لئے عدالتی جنگ لڑنے والی امہ رباب چانڈیو جماعت اسلامی کی جانب سے سپورٹ کرنے پر شکریہ ادا کرنے کراچی پہنچی جہاں انہوں نے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات کی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

ام رباب چانڈیو نے کہا کہ جماعت اسلامی سمت ان تمام تنظیموں اور شخصیات کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنوں نے میں مجھے انصاف دلانے کے لئے اپنی آواز بلند کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم عدالت نظام سے مطمئن ہیں پر امن طریقے سے انصاف ملنے پر یقین رکھتے ہیں، اب ہم ہائیکورٹ جائینگے اور عدالت سے انصاف کی اپیل کرینگے۔

اس موقع پر امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان ام رباب کی جدوجہد کو سراہا اور کہا کہ آپ کوئی بھی آنچ نہیں آنے دینگے، آپ پریشان نہ ہوں، اگر آپ کو کچھ بھی ہوا تو اس کی ذمہ دار سندھ حکومت ہوگی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں