ملتان میں رکشے میں ایل پی جی سلنڈر پھٹنے سے 3 افراد جاں بحق، 14 زخمی

ملتان میں رکشے میں ایل پی جی سلنڈر پھٹنے سے 3 افراد جاں بحق، 14 زخمی

ملتان: رکشے میں ایل پی جی سلنڈر پھٹنے سے 3 افراد جاں بحق جبکہ14 زخمی ہوگئے۔

مظفرگڑھ روڈ پر مسافر رکشے میں ایل پی جی سلنڈرپھٹنے سے آگ لگ گئی۔

ریسکیو ترجمان کے مطابق رکشے میں سوار 3 افرادجاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے۔

ترجمان نے مید بتایا کہ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ رکشے میں سوار تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا، مظفر گڑھ سے ملتان آ رہے تھے۔

حادثے میں سوار تمام افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 3 زخمی جان کی بازی ہار گئے جبکہ 14 افراد نشتر اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں