بروقت نکاسی آب کی بدولت ٹاؤن کی شاہراہیں رواں دواں رہیں،راشد خاصخیلی

بروقت نکاسی آب کی بدولت ٹاؤن کی شاہراہیں رواں دواں رہیں،راشد خاصخیلی

کراچی: چیئرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی کی سربراہی میں گزشتہ دنوں ہونے والی طوفانی برسات کے بعد صفورا ٹاؤن میں نکاسی آب کے امور بروقت سر انجام دیکر صورتحال معمول پر لائ گئ اب علاقوں میں نکاسی آب کے ساتھ شاہراہوں کی بحالی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں.

چیئرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی نے میونسپل کمشنر عالمگیر جونیجو کے ہمراہ شاہراہوں اور علاقوں کا دورہ کرکے ازخود صورتحال کا معائنہ کیا اس موقع پر چیئرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی نے کہا کہ تیز برسات کے بعد دعوؤں کے بجائے عملی خدمات سر انجام دیکر مشکل مقامات پر بھی بروقت نکاسی آب کے امور سر انجام دئیے گئے جس سے شاہراہیں رواں دواں رہیں ،بلاوجہ تنقید کرنے والے آکر دیکھ سکتے ہیں کہ صفورا ٹاؤن کی حدود میں موجود شاہراہیں کلئیر ہیں اور اب سڑکوں کی بحالی کیلئے کام کئے جارہے ہیں،ایگزیکٹیو انجنئیر امداد سولنگی اور انچارج میونسپل سروسز حافظ عبداللہ سڑکوں کی بحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ برسات کے بعد سے سڑکوں اور علاقوں میں موجود رہ کر عوامی مسائل اپنی نگرانی میں حل کروائے ،پیپلز پارٹی کا ٹاؤن چیئرمین ہوں عوام کی خدمت پر یقین رکھتا ہوں اور اسی لئے جب بھی عوامی مسائل حل کرنے کی بات ہو تو بڑھ چڑھ کر اپنا کردار ادا کرتے ہیں.

میونسپل کمشنر عالمگیر جونیجو نے اس موقع پر کہا کہ رین ایمرجنسی ٹیمیں تاحال متحرک ہیں شاہراہوں کے بعد علاقوں کی صورتحال کو درست کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ ایگزیکٹیو انجنئیر امداد سولنگی،انچارج میونسپل سروسز حافظ عبداللہ ودیگر معزز شخصیات بھی ان کے ہمراہ موجود تھیں.

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں