ترقی کیلئے حکومت سندھ کے اقدامات قابل تحسین ہیں، نور حسن جوکھیو

کراچی: ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل کراچی نور حسن جوکھیو نے کہا  ہیکہ شہر کی ترقی کیلئے حکومت سندھ کے اقدامات قابل تحسین ہیں شہر بھر میں مختلف میگاپروجیکٹ جاری ہیں،بالخصوص ٹرانسپورٹ اور پینے کے صاف پانی کے حوالے سے کام برق رفتاری سے ا نجام پارہے ہیں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کی سربراہی میں کام احسن انداز میں ہو رہے ہیں ہمارا ادارہ بھی اپنی مثالی کارکردگی کو جاری رکھے ہوئے ہے،آئندہ بھی یہ سلسلہ اسہی انداز سے چلے گا، میرا جو کام تھا اس کو ذمے داری سے اداکرنے کیلئے مجھ سے جو ہوسکا میں نے کیا، جس میں میری ٹیم بالخصوص چیف آفیسر نے میر ا بڑا ساتھ دیا اس دوران مشکل حالات بھی آئے، لیکن ہم نے ترقیاتی سفر کوکامیابی سے جاری رکھا، برسات کی آمد ہے اس حوالے سے تیاری کی جارہی ہے ساتھ عیدالقربان کے پروگرام کو حتمی شکل دی جارہی ہے ہم نے یہاں ایسا نظام تشکیل دیا ہے جس سے عوامی مسائل جلد ازجلدحل کیئے جاتے ہیں،جاری ترقیاتی پروجیکٹ کو برق رفتاری سے تکمیل کی جانب لے جارہے ہیں تاکہ نئے آنے والے بجٹ میں زیادہ سے زیادہ نئی اسکیم کو متعارف کروایا جاسکے، کوشش یہی کی ہے کہ مفاد عامہ کے کام کوان کی میرٹ کے مطابق انجام دیں، انہوں نے ان خیالات کا اظہار ضلع کونسل کراچی کے مرکزی آفس میں افسران سے علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر چیف آفیسر ایاز حمیداللہ بلوچ،ڈسٹرکٹ انجینئر سید آصف شاہ،ممتاز علی زرادری،ڈائریکٹر ایڈ من حاجی شریف شیخ،ڈائر یکٹر پرچیز مجتبیٰ خان،انجینئر مظہر شاہ ودیگر بھی موجو د تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں