پیٹرول کی قیمتیں ہماری حکومت نے نہیں بڑھائی: گورنر سندھ
کراچی:گورنر سندھ نہال ہاشمی کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمتیں ہماری حکومت نے نہیں بڑھائی۔
کینٹ اسٹیشن پر سکھر ایکسپریس کی ریفربشڈ کوچز کی افتتاحی تقریب کے موقع پر گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا کہ اس ٹرین میں 1100 لوگوں کی گنجائش ہے، ہم اپنے وسائل میں رہ کر کام کریں گے۔جو وعدےحکومت نے کیے وہ پورے ہو رہے ہیں۔
گورنر سندھ نہال ہاشمی کہا کہ پیٹرول پر قیمتیں ہماری حکومت نے نہیں بڑھائی بلکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھی ہیں، ہم نے اپنے ترقیاتی اخراجات پر کٹ لگایا ہے۔
نہال ہاشمی نے کہا کہ ہماری قیادت خطے میں امن لانے کی کوشش کررہی ہے، وزیراعظم ، نائب وزیراعظم اور فیلڈ مارشل امن کے لیے کوشش کررہے ہیں۔
