ماضی کے مقابلے میں شہر کی صورتحال کافی بہتر ہے: میئر کراچی

ماضی کے مقابلے میں شہر کی صورتحال کافی بہتر ہے: میئر کراچی

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے برسات کے بعد شہر کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور ضلع کیماڑی میں شیر شاہ ، بلدیہ ٹاؤن سمیت مختلف مقامات کا معائنہ کیا۔

مرتضیٰ وہاب کے ہمراہ ایم پی اے لیاقت آسکانی، ٹاؤن چیئرمین بلدیہ عبدل کریم، ٹاؤن چیئرمین موریرو میر بہار علی اکبر اور بلدیہ عظمیٰ کراچی و کارپوریشن کے حکام بھی موجود تھے۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ماضی کے مقابلے میں شہر کی صورتحال کافی بہتر ہے، انتظامیہ کی بروقت کارروائی کے باعث ریسکیو آپریشن جلد مکمل کر لیا گیا۔انتظامیہ کے متحرک ہونے کی وجہ سے برسات کے دوسرے اسپیل کو بھی بہتر انداز میں ہینڈل کیا گیا۔میں بلدیہ عظمیٰ، واٹر کارپوریشن اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی انتظامیہ کو شاباش دیتا ہوں۔شہر میں اس وقت چھوٹی موٹی شکایات موجود ہیں، جنہیں فوری حل کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کل ضلع ایسٹ، ساؤتھ اور سینٹرل کا دورہ کیا، آج کیماڑی اور ویسٹ کا دورہ کر رہا ہوں تاکہ ریسکیو آپریشن اور عوامی شکایات کا خود جائزہ لے سکوں، پاکستان پیپلز پارٹی کے بلدیاتی نمائندوں نے برسات کے چیلنج کا بہتر انداز میں مقابلہ کیا جبکہ مخالفین نے اپنے ٹاؤن میں ریسکیو آپریشن میں بھی منافقت کی۔جہاں جہاں عوامی شکایات ملیں گی، بطور میئر اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے ان کے حل کی ہر ممکن کوشش کروں گا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں