چیئرمین صفورا ٹاؤن اور میونسپل کمشنر نے متوقع برسات کے پیش نظر محکمہ جات کو الرٹ کردیا

چیئرمین صفورا ٹاؤن اور میونسپل کمشنر نے متوقع برسات کے پیش نظر محکمہ جات کو الرٹ کردیا

کراچی: برسات کی پیشن گوئ کو مدنظر رکھتے ہوئے چیئرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی اور میونسپل کمشنر عالمگیر جونیجو نے  صفورا ٹاؤن کے متعلقہ محکمہ جات کو الرٹ رہنے کے ساتھ رین ایمرجنسی کا نفاذ کر دیا ہے ایگزیکٹیو انجنئیرز امداد سولنگی،غوث بخش اور انچارج میونسپل سروسز حافظ عبداللہ کو تیاریاں مکمل رکھنے کی ہدایات جاری کردی گئ ہیں  جبکہ ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ نے ایڈورٹائزنگ کمپنیوں اور ایڈورٹائزر کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر خطرناک اشتہاری مواد کو ہٹالیں خاص طور پر بلند مقامات پر آویزاں اشتہاری مواد کو ہٹالیا جائے کیونکہ برسات کی پیشن گوئ تیز ہواؤں کے ساتھ کی گئ ہے.

چیئرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی نے اس سلسلے میں ہدایات جاری کرتے ہوئے متعلقہ محکمہ جات کو کہا ہے کہ نکاسی آب کیلئے ڈی واٹرنگ پمپس سمیت دیگر ضروری مشینری کو تیار رکھا جائے ،محکمہ پارکس کا عملہ بھی مکمل طور پر متحرک رہے اور ضرورت پڑنے پر آن گراؤنڈ ہو کر عوام کو ریلیف فراہم کرے انہوں نے کہا ہے کہ ٹاؤن میں موجود کرونک پوائنٹس جہاں برسات کے پانی کے جمع ہونے کی شکایات آتی ہیں وہاں نکاسی آب کے لئے خصوصی انتظامات رکھے جائیں.

میونسپل کمشنر عالمگیر جونیجونے کہا کہ متوقع برسات کےپیش نظر چھٹیاں منسوخ کر دی گئ ہیں اور متعلقہ محکموں کے افسران وعملے کو الرٹ رہنے کا کہہ دیا گیا ہے.

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں