چیئرمین کورنگی ٹاؤن کا قیوم آباد یوسی ایک کا دورہ، ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

چیئرمین کورنگی ٹاؤن کا قیوم آباد یوسی 1 کا دورہ، ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

کراچی: چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ نے وائس چیئرمین زرین اعوان کے ہمراہ قیوم آباد یوسی 1 کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر یوسی چیئرمین نوید راجپوت، وارڈ 3 کے كونسلر فیصل تنولی، لیبر كونسلر یوسی 1 ندیم عباسی اور متعلقہ محکموں کے افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے جنہوں نے جاری کاموں پر بریفنگ دی۔

دورے کے دوران سڑکوں کی تعمیر و مرمت، نکاسی آب کے نظام کی بہتری، گلیوں کی بحالی اور دیگر بلدیاتی سہولیات سے متعلق جاری منصوبوں کا معائنہ کیا گیا۔

چیئرمین کورنگی ٹاؤن نے افسران کو ہدایت جاری کی کہ تمام ترقیاتی کاموں کو تیز رفتاری اور اعلیٰ معیار کے ساتھ مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے تا کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

محمد نعیم شیخ کا کہنا تھا کہ قیوم آباد سمیت کورنگی ٹاؤن کے تمام علاقوں میں ترقیاتی کام ترجیحی بنیادوں پر جاری ہیں اور عوامی مسائل کے حل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ذمہ داری ہے اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

وائس چیئرمین زرین اعوان نے بھی اس عزم کا اظہار کیا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا اور عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

دورے کے اختتام پر چیئرمین نے جاری کاموں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مزید بہتری کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ کورنگی ٹاؤن کو ترقی یافتہ اور سہولیات سے آراستہ علاقہ بنایا جائے گا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں