میئر کراچی کی جاپان کے پاکستان میں سفیر سے ملاقات
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی جاپان کے پاکستان میں سفیر H.E. Akamatsu Shuichi سے ملاقات۔
وفد میں جاپان کے کراچی میں قونصل جنرل اور دیگر عہدیداران بھی شامل تھے۔
میئر کراچی نے جاپانی سفیر کو کراچی آمد پر خوش آمدید کہا۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پاکستان اور جاپان کے درمیان مضبوط دوستی قائم ہے اور جاپان کا پاکستان اور اس کے عوام کے لیے تعاون مثالی ہے۔ پاکستانی عوام جاپان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں اور جاپانی عوام کی پاکستان سے محبت قابلِ تحسین ہے۔ہم میونسپل نظام کے حوالے سے جاپانی کمپنیوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی میں سیاحت کے فروغ کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ہم جاپانی سرمایہ کاروں کو کراچی آنے کی دعوت دیتے ہیں اور ہر شعبے میں مکمل تعاون فراہم کریں گے۔ہم سیوریج، بائیو گیس انرجی اور ماحول دوست توانائی کے شعبوں میں جاپان کے ساتھ کام کرنے کے خواہاں ہیں۔کراچی میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کے لیے بہتر انفراسٹرکچر پر کام جاری ہے اور تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
میئر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی میڈیکل فیلڈ کے پروفیشنلز کو جاپان بھیجنے پر کام کر رہی ہے۔مجھے پاکستان کی ثقافت اور کلچر پسند ہے، پاکستان میرے گھر کی طرح ہے۔جاپانی سفیر کی جانب سے میئر کراچی کو جاپان کے دورے کی دعوت بھی دی گئی۔
