میونسپل کمشنر کراچی ابرار جعفر کا شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کا دورہ

میونسپل کمشنر کراچی ابرار جعفر کا شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کا دورہ

کراچی: میونسپل کمشنر کراچی ابرار جعفر نے شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کا دورہ کیا اور ضلع ویسٹ میں ڈسٹرکٹ اے ڈی پی پروگرام کے تحت مختلف اسکیموں کا جائزہ بھی لیا۔

میونسپل کمشنر نے سرجانی ٹاؤن میں مختلف کاموں، توری بنگش روڈ، بلدیہ اسٹیڈیم اور دیگر جاری منصوبوں کا بھی جائزہ لیا۔

ڈی جی ٹیکنیکل سروسز طارق مغل نے میونسپل کمشنر کو کاموں پر تفصیلی بریفنگ دی۔

میونسپل کمشنر ابرار جعفر نے کہا کہ اسکیموں کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کیا جائے اور جاری کاموں کی نگرانی کو مزید سخت کیا جائے۔ بلدیہ عظمیٰ کی جانب سے شہر میں اس وقت 700 سے زائد اسکیمیں جاری ہیں، جن کی تکمیل کے بعد شہر کا نقشہ بدل جائے گا۔

میونسپل کمشنر کراچی ابرار جعفر نے کہا کہ کوتاہی کی صورت میں کنٹریکٹر اور انجینئر دونوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔جاری کاموں کی تکمیل کی تاریخ دی جائے تاکہ عوامی مشکلات میں کمی آئے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں