سید زین شاہ کی مومن آباد ٹاؤن میں بطور ایم سی دبنگ انٹری، پھولوں کی پتیوں سے استقبال
کراچی: مومن آباد ٹاؤن میں سید زین شاہ کی بطور ایم سی دبنگ انٹری، پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں
ٹاؤن میونسپل کارپوریشن مومن آباد میونسپل کمشنر سید زین شاہ نے ایک بار پھر ایم سی کا چارج سنبھال لیا
سید زین شاہ گاڑیوں کے قافلے کے ساتھ مومن آباد ٹاؤن میونسپل کارپوریشن پہنچے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔
ٹی ایم سی کے مختلف شعبہ جات کے ڈائریکٹرز، ملازمین اور یونین لیڈران کیمپس ٹاؤن آفس پہنچے اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور انہیں اجرک بھی پہنائی۔
اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سید زین شاہ کا کہنا تھا کہ کرسی آتی جاتی ہے اور ٹرانسپفر پوسٹنگ پارٹ آف دی جاب ہے، ہمیں ٹاؤن کے لوگوں کے مسائل حل کرنے چاہئیں۔
ایک سوال کے جواب میں سید زین شاہ نے کہا کہ ان کا ملازمین کے ساتھ ہمیشہ محبت اور شفقت کا برتاؤ رہا ہے جس کی وجہ سے ان کا شاندار استقبال کیا گیا ہے۔ میں ان تمام لوگوں کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھ پر محبت کی بارش کی۔
