گلبرگ ٹاؤن میونسپل کارپوریشن ای-چالان جاری کرنے والا پہلا ٹاؤن بن گیا

گلبرگ ٹاؤن میونسپل کارپوریشن ای-چالان جاری کرنے والا پہلا ٹاؤن بن گیا

کراچی: چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے ٹاؤن میں جدید سہولیات کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے پہلا ای-چالان جاری کر دیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ میونسپل کمشنر محمد نواز مہر، ڈائریکٹر ایڈمن محمد علی، ڈائریکٹر ٹیکسز عارفین زمان اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے کہا کہ حکومت سندھ کے ذیلی ادارہ (کلک) جانب سے تیار کردہ یہ جدید پروگرام.business.gos.pk) (sboos ایک ون ونڈو آپریشن کی حیثیت رکھتا ہے، جس کے ذریعے شہری اپنے گھروں پر بیٹھے باآسانی مختلف بلدیاتی سہولیات حاصل کر سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس اقدام کا مقصد عوام کو جدید اور آسان سہولیات فراہم کرنا اور نظام میں شفافیت کو فروغ دینا ہے۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ اس نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ شہری اس سہولت سے مستفید ہو سکیں۔ اس موقع پر افسران نے بھی اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسے شہریوں کے لیے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا۔

اس موقع پر میونسپل کمشنر محمد نواز مہر نے کہا کہ ای-چالان سسٹم کا اجراء بلدیاتی امور میں جدت اور شفافیت کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔ اور گلبرگ ٹاؤن کراچی کا پہلا ٹاؤن ہے جس نے پہلا ای چالان جاری کیا ہے انہوں نے کہا کہ اس جدید نظام کے ذریعے نہ صرف محصولات کی وصولی کا عمل بہتر ہوگا بلکہ شہریوں کو بھی غیر ضروری دفتری چکر لگانے سے نجات ملے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکنالوجی کے استعمال سے سروس ڈیلیوری کو مؤثر بنایا جا رہا ہے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ شہریوں کو بروقت اور معیاری سہولیات فراہم کی جائیں۔

میونسپل کمشنر کا کہنا تھا کہ یہ نظام مستقبل میں مزید بہتری اور وسعت کا حامل ہوگا جس سے عوام کو براہِ راست فائدہ پہنچے گا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں