متوقع برسات کے پیش نظر صفورا ٹاؤن الرٹ، چیئرمین اور میونسپل کمشنر رات گئے تک دفاتر میں موجود

متوقع برسات کے پیش نظر صفورا ٹاؤن الرٹ، چیئرمین اور میونسپل کمشنر رات گئے تک دفاتر میں موجود

کراچی: متوقع برسات کے پیش نظر صفورا ٹاؤن کو مکمل طور پر الرٹ ہے برسات سے قبل روزانہ کی بنیاد پر نالوں کی صفائ کا جائزہ لیا جارہا ہے جبکہ کرونک پوائنٹس پر نکاسی آب کیلئے حکمت عملی ترتیب دی گئ ہے تاکہ عوام کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے  اچیئرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی اور  میونسپل کمشنر عالمگیر جونیجو رات گئے تک دفاتر میں موجود ہیں  تاکہ برسات کی صورت میں عوام کو فوری ریلیف پہنچانے کا کام بخوطی سر انجام دیا جاسکے میں نے محکمہ میونسپل سروسز کے انچارج حافظ عبداللہ کی زیر نگرانی ٹیمیں تشکیل دی گئ ہیں جو برسات ہوتے ہی آن روڈ ہو کر ہنگامی بنیادوں پر اپنے فرائض سر انجام دیں گی.

چیئرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی نے کہا ہے کہ مشینری وڈی واٹرنگ پمپس تیار رکھے گئے ہیں جیسے ہی برسات ہوگی عملہ آن روڈ ہوکر عوام کو ریلیف پہنچانے کیلئے دستیاب ہوگا ،عوام سے گزارش ہے کہ تیز برسات کی صورت میں گھروں سے نکلنے سے اجتناب برتیں اور جو گھر سے باہر ہوں وہ اسوقت تک محفوظ مقام پر رکیں جب تک صورتحال نارمل ہو جائے.

میونسپل کمشنر عالمگیر جونیجو نے کہا ہے کہ ریپڈ ریسپانس ٹیم الرٹ ہے ،رین ایمرجنسی میں کسی قسم کی غفلت ولاپرواہی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا.

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں