امیر جماعت اسلامی کراچی کی زیرصدارت 9 ٹاؤن چیئرمینز کا اجلاس، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور واٹر کارپوریشن کی کارکردگی پر شدید تنقید
کراچی: امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کی زیرصدارت ادارہ نور حق میں جماعت اسلامی کے 9 ٹاؤن چیئرمینوں کا اجلاس
شہر کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ ٹاؤن چیئرمینوں نے عید الفطر کے دوران،اپنے اپنے علاقوں میں کچرے کے ڈھیروں، سیوریج اور پینے کے پانی کے مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا اور بتایا کہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور واٹر کارپوریشن کی نا اہلی و ناقص کارکردگی کے باعث مسائل حل ہونے کے بجائے بڑھ رہے ہیں اور یہ دونوں ادارے عوام کے لیے عذاب بنے ہوئے ہیں
اجلاس میں سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور واٹر کارپوریشن کی نا اہلی و بد انتظامی کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ ان دونوں اداروں کو ٹاؤنز کے ماتحت کیا جائے تاکہ شہریوں کے مسائل حل ہوں اور عوام کو ریلیف ملے۔
