نارت ناظم آباد میں ممکنہ بارش کے پیش نظر انتظامات مکمل کردیے گئے ہیں: عاطف علی خان
کراچی: نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کے چیئرمین عاطف علی خان نے کہا ہے کہ ممکنہ بارش کے پیشگی انتظامات کر لیے گئے ہیں۔ نالوں کی صفائی کو یقینی بنایا گیا ہے۔
عاطف علی خان نے کہا ہے کہ کافی عرصے سے سیوریج کا مسئلہ تھا لیکن ہم نے بڑا سسٹم بنایا ہے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
چیئرمین عاطف علی خان نے کہا کہ گزشتہ تجربات کو مدنظر رکھتے ہوئے نارتھ ناظم آباد کے ہر وارڈ میں بارش سے قبل پیشگی انتظامات کر لیے گئے ہیں۔ امید ہے کہ بارش کی ایک بوند بھی بخوبی گزر جائے گی اور شہریوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
