اعجاز برڑو بہت اچھے انسان و اداکار تھے: رضوان صابر

اداکار، ڈائریکٹر و پروڈیوسر رضوان صابر نے اعجاز برڑو کے انتقال پر اظھار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اعجاز بہت ہی اچھے انسان اور بہت اچھے آرٹسٹ تھے انہوں نے شوبز کی دنیا میں بہت اچھا نام کمایا۔

ان کا کہنا تھا کہ اعجاز برڑو ہمارے والد رشید صابر کے اچھے دوست اور ان کے ساتھ متعداد ڈراموں میں کام بھی کیا۔

رضوان صابر کا کہنا تھا کہ یہ 1994ء کی بات ہے جب ہمارے والد رشید صابر سندھی ڈرامہ (گوٹھانہ موٹ) اسلام آباد لیے گے تھے تب اس ڈرامے میں اعجاز برڑو نے بھی کام کیا تھا، ان سے ہماری بہت یادیں وابستہ ہیں، اللہ پاک ان کے درجات بلند فرمائے: آمین

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں