کوئی پاکستان کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا:مرتضٰی وہاب

کوئی پاکستان کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا:مرتضٰی وہاب

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی مزار قائد پر حاضری ، فاتحہ خوانی بھی کی

کراچی: میئر کراچی بئریسٹر مرتضیٰ وہاب نے یوم پاکستان پر مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی بھی کی

میئر کراچی کے ہمراہ  میمبر کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن جمن دروان اور دیگر بھی موجود تھے۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی درج کیے

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی مزار قائد پر میڈیا سے گفتگو  میں کہا کہ آج 23 مارچ کو میں پاکستان کی بلدیہ عظمیٰ کراچی کی سینیئر قیادت کے ساتھ مزار قائد پر حاضری دی ۔آج میں نے قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کیا ۔قائد اعظم کی دانشمندی اور دور اندیشی کی وجہ سے ہمیں ریاست پاکستان کا تحفہ ملا ۔خطے کے حالات جو اس وقت مشرق وسطیٰ میں ہورہا ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہمیں ان چیزوں کو مد نظر رکھتے ہوئے اس بات کا شکریہ ادا کرنا ہے کہ ہم آزاد ملک میں ہے ۔میں شہید ذولفقار علی بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرنا چاہتا ہوں ۔شہید ذولفقار علی بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کا فیصلہ کیا۔کوئی پاکستان کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا،جس نے بھی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا اس سے نمٹنا ہم جانتے ہیں،باتیں کرنے سے مسائل ختم نہیں ہوتے ہیں، جو سڑکیں تعمیر کی گئی تھی لوگ تنقید کرتے ہے کہ میں پیور کو ترجیح دیتا ہوں۔ہم نے ٹیکنیکل ایکسپرٹ کی مشاورت سے کام کیا ہے

میئر کراچی نے کہا کہ اس سال 68 ملین روپے کے ایم سی خرچ کریگی، عید کے دن ہماری کمٹمنٹ دیکھیں ہمارا کام عید کے دن بھی جاری ہے،تنقید کرنے کیلئے وجہ نہیں چاہیے ہوتی تنقید صرف زبان سے ہوتی ہے۔روڈ خراب ہوتی ہے تو تنقید ہوتی ہے جن علاقوں پر کام ہورہا ہے وہاں کے لوگ بتاتیں ہے کہ کام ہورہا ہے۔قانون بنانا ایس او پی بنانا مشکل نہیں عملدرآمد کرانا ایک چیلنج ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں