میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا سینیٹر شیری رحمان کی بیٹی کے انتقال پر گہرے دکھ و غم کا اظہار
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا سینیٹر شیری رحمان کی بیٹی کے انتقال پر گہرے دکھ و غم کا اظہار۔
بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ یہ ایک انتہائی افسوسناک خبر ہے، دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ دے اور درجات بلند فرمائے۔
میئر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اللہ تعالیٰ اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے اور اس صدمے کو برداشت کرنے کی ہمت دے۔اولاد کا بچھڑ جانا والدین کے لیے سب سے بڑا دکھ ہوتا ہے، اس غم میں برابر کے شریک ہیں۔
