spot_img

کورنگی ٹاؤن کے عملے کی جھٹیاں منسوخ، ہنگامی بنیادوں پر ڈیوٹی انجام دینے کی ہدایت جاری

کورنگی ٹاؤن کے عملے کی جھٹیاں منسوخ، ہنگامی بنیادوں پر ڈیوٹی انجام دینے کی ہدایت جاری

کراچی: محکمہ موسمیات کی جانب سے بارشوں کی پیشگوئی کے بعد ٹاؤن چیئرمین محمد نعیم شیخ نے کورنگی ٹاؤن میں فوری طور پر رین ایمرجنسی نافذ کر دی تھی۔اس اہم فیصلے کا مقصد عید سے قبل اور عید کے دنوں میں ہونے والی بارشوں کے دوران شہریوں کو درپیش مشکلات کو کم سے کم کرنا اور نکاسیٔ آب کے نظام کو مؤثر بنانا ہے۔ چیئرمین کی ہدایات پر تمام بلدیاتی افسران و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں اور انہیں ہنگامی بنیادوں پر ڈیوٹی انجام دینے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

ٹاؤن انتظامیہ نے بارش سے قبل ہی تمام ضروری انتظامات مکمل کر لیے تھے، جبکہ بارش شروع ہوتے ہی فیلڈ عملہ فوری طور پر متحرک ہو گیا۔

ڈائریکٹر سینیٹیشن محمد یونس، ڈائریکٹر پاركس معین جت سمیت دیگر افسران کی نگرانی میں گٹروں اور برساتی نالوں کی صفائی کے کام میں تیزی لائی گئی، تاکہ پانی کی روانی میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ہو۔ مختلف علاقوں کی سڑکوں اور گلیوں میں جمع ہونے والے بارش کے پانی کو فوری طور پر نکالا گیا، جس کے باعث ٹریفک کی روانی برقرار رہی اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ نے واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ کسی بھی علاقے میں پانی جمع ہونے کی شکایت موصول ہونے پر فوری کاروائی کی جائے اورعوام کو بروقت ریلیف فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کورنگی ٹاؤن کی انتظامیہ ہر وقت فیلڈ میں موجود ہے اور شہریوں کی خدمت کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ عید ضرور منائیں مگر موسم  کو مد نظر رکھتے ہوۓ بارش کے دوران غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال یا شکایت کی صورت میں فوری طور پر ٹاؤن انتظامیہ سے رابطہ کریں تاکہ بروقت مدد فراہم کی جا سکے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں