spot_img

جناح ٹاؤن میں ہنگامی اقدامات، طوفان سے گرے درخت فوری ہٹا دیے گئے

جناح ٹاؤن میں ہنگامی اقدامات، طوفان سے گرے درخت فوری ہٹا دیے گئے

کراچی: چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبد السمیع نے میونسپل کمشنر رئیس الٰہی بخش بنبھن اور متعلقہ افسران کے ہمراہ ٹاؤن کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے گزشتہ شب طوفانی ہواؤں اور بارش کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا۔

دورانِ دورہ چیئرمین اور میونسپل کمشنر کی نگرانی میں فاطمہ جناح کالونی اور خدا داد کالونی میں گرنے والے درختوں کو فوری طور پر ہٹا کر سڑکوں کو ٹریفک کے لیے بحال کیا گیا، جبکہ شہریوں کو درپیش مشکلات کم کرنے کے لیے بلدیاتی عملے کو ہنگامی بنیادوں پر متحرک رکھا گیا۔

اس موقع پر نکاسیٔ آب کے جاری کاموں کا بھی تفصیلی معائنہ کیا گیا۔ چیئرمین نے ہدایت جاری کی کہ تمام چوکنگ پوائنٹس کی فوری نشاندہی کرکے انہیں ترجیحی بنیادوں پر کلیئر کیا جائے، تاکہ برساتی پانی کی نکاسی کے عمل کو تیز اور مؤثر بنایا جا سکے۔

انہوں نے متعلقہ عملے کو تاکید کی کہ نالوں اور ڈرین لائنز میں رکاوٹیں فوری ختم کی جائیں اور پمپنگ و صفائی کے عمل کو پمپنگ مشین کے ذریعے مزید بہتر بنا کر پانی کی بروقت نکاسی یقینی بنائی جائے، تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔

چیئرمین رضوان عبد السمیع نے کہا کہ بلدیاتی ادارے شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت متحرک ہیں اور ہنگامی صورتحال میں فوری اقدامات کے ذریعے عوامی مشکلات کا ازالہ ترجیحی بنیادوں پر کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ٹاؤن انتظامیہ بارشوں کے دوران نکاسیٔ آب کے نظام کو فعال رکھنے اور چوکنگ پوائنٹس کے مستقل خاتمے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں