متوقع برسات کے پیش نظر صفورا ٹاؤن میں رین اہمرجنسی نافذ، چیئرمین کی ہدایت پر میونسپل کمشنر نے حکمنامہ جاری کر دیا
کراچی: متوقع برسات اور عیدالفطر کے حوالے سے صفورا ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ کردی گئ ہے جس کے تحت متعلقہ محکمہ جات کو الرٹ کردیا گیا ہے اور ان سے کہا گیا ہے کہ وہ برسات ہونے کی صورت میں آن روڈ ہوکر عوام کو ریلیف پہنچانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں ،چیئرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی کی ہدایت پر میونسپل کمشنر عالمگیر جونیجو نے لیٹر کا اجراء کر دیا ہے جس میں محکموں بالخصوص محکمہ میونسپل سروسز کے انچارج حافظ عبداللہ کو مکمل طور پر متحرک رہنے کی ہدایت جاری کی گئ ہے جبکہ محکمہ ایڈورٹائزمنٹ کو فوری طور پر ہیوی اشتہاری مواد ہٹانے کی ہدایت کی گئ ہے تاکہ تہز ہواؤں کی صورت میں عوام کو کسی قسم کا مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے محکمہ جات برسات کی صورت میں عیدالفطر کی نماز کیلئے مختص جگہوں اور مساجد کے گردونواح فوری طور پر کام سر انجام دیکر عوام کو پریشانی سے بچائیں ،محکمہ ایم اینڈ ای مشینری اور ڈی واٹرنگ پمپس کو تیار رکھے تاکہ ضرورت پڑنے پر عوام کو ریلیف پہنچانے میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو.
متعلقہ محکمہ جات نے چیئرمین ومیونسپل کمشنر کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے متوقع برسات اور عیدالفطر کی آمد کے پیش نظر انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے کام کا آغا کر دیا ہے.

