چیئرمین گلبرگ ٹاؤن کی عوام دوست روایات برقرار، ملازمین کو عید ایڈوانس سیلری ادا کردی

چیئرمین گلبرگ ٹاؤن کی عوام دوست روایات برقرار، ملازمین کو عید ایڈوانس سیلری ادا کردی

کراچی: چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ اور ان کی ٹیم نے اپنی عوام دوست روایات کو برقرار رکھتے ہوئے گلبرگ ٹاؤن کے ملازمین کو عیدالفطر کے موقع پر ایڈوانس تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنا دیا۔ اس اقدام سے ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے چیئرمین گلبرگ ٹاؤن اور انتظامیہ کے اس بروقت فیصلے کو سراہا۔

دریں اثناء، چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کی سربراہی میں عیدالفطر کے انتظامات اور متوقع بارشوں کے پیش نظر ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں میونسپل کمشنر محمد نواز مہر اور تمام متعلقہ محکمہ جاتی افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران صفائی ستھرائی، نکاسی آب، اسٹریٹ لائٹس، اور دیگر بلدیاتی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ بالخصوص عید گاہوں اور مساجد کے اطراف صفائی ستھرائی کا خصوصی خیال رکھا جائے چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نے افسران کو ہدایت کی کہ عید سے قبل تمام انتظامات کو ہر صورت مکمل کیا جائے اور بارشوں کے دوران نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی اور مسائل کے فوری حل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں، تاکہ عیدالفطر کے موقع پر عوام کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔اس موقع پر میونسپل کمشنر محمد نواز مہر نے کہا کہ عیدالفطر کے موقع پر بلدیاتی خدمات کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ صفائی ستھرائی، کچرے کی بروقت منتقلی، اور نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے کے لیے عملہ فیلڈ میں موجود رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ متوقع بارشوں کے پیش نظر نالوں کی صفائی اور مشینری کی دستیابی کو یقینی بنایا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔ شہریوں کی سہولت اور شکایات کے فوری ازالے کے لیے متعلقہ عملہ الرٹ رہے گا اور تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں