چیئرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی نے ماڈل ویلیج یوسی 8 میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح کردیا

چیئرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی نے ماڈل ویلیج یوسی 8 میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح کردیا

کراچی: چیئرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی نے کچرے اور سیوریج کے مسائل کا شکار یوسی 8 کے علاقے ماڈل ویلیج کو مسائل سے نکال کر بہترین علاقے میں تبدیل کردیا ہے سیوریج اور پیور بلاکس کے کام کی تکمیل کے بعد وائس چیئرمین عبدالحق بلوچ،ایگزیکٹیو انجنئیر امداد سولنگی،ماڈل ویلیج ایسوسی ایشن کے نوشاد ببر ودیگر کے ہمراہ ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا ،افتتاح سے قبل چیئرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی کا شاندار استقبال کیا گیا اور ماڈل ویلیج ویلفئیر ایسوسی ایشن نوشاد ببر ودیگر  کی جانب سے انہیں ترقیاتی کاموں کی انجام دہی پر زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا

اس موقع پر افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی نے کہا کہ صفورا ٹاؤن ایک نیا ٹاؤن تھا جس کے ابتدائ سال مشینری اور دفتر کی عدم دستیابی کی وجہ سے ترقیاتی کام تعطل کا شکار رہے لیکن اب ٹاؤن کی ہر یوسی میں بلا امتیاز بلدیاتی سہولیات پہنچائ جارہی ہیں یوسی 8 کے وائس چیئرمین ارشد سکندر کی تجاویز اور ضرورت کے تحت آئندہ کئ ترقیاتی اسکیمیں یوسی 8 میں ہونے جارہی ہیں ،بلا امتیاز ترقیاتی کاموں کا عمل آئندہ بھی صفورا ٹاؤن میں جاری رہے گا ،رمضان المبارک کے بعد صفورا ٹاؤن کی یوسیز میں انفراسٹرکچر کی بہتری کے حوالے سے کافی کام ہوتے دکھائ دینگے

وائس چیئرمین عبدالحق بلوچ و یوسی 8 کے وائس چیئرمین ارشد سکندر نے اس موقع پر کہا کہ ٹاؤن کی تمام یوسیز میں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں جس پر چیئرمین صفورا ٹاون راشد خاصخیلی مبارکباد کے مستحق ہیں،ارشد سکندر نے شرکاء کو خوشخبری دی کہ آئندہ 18 کے قریب مزید ترقیاتی اسکیمیں یوسی 8 میں ہونے جارہی ہیں.

ماڈل ویلیج ویلفئیر ایسوسی ایشن کے نوشاد علی ببر نے کہا کہ چیئرمین صفورا ٹاون نے کچرے اور سیوریج زدہ علاقے کو گل وگلزار بنادیا ہے اور امید کرتے ہیں کہ آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا.

افتتاحی تقریب سے پیپلز پارٹی کے رہنما عامرخان،ایوب عتیق،طالب  بلوچ ودیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ مہمانان گرامی کو بلوچی کلچر کے تحت پگڑی اور سندھی اجرک کے تحائف بھی پیش کئے گئے.

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں