سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے عوام کے لئے خوشخبری

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے عوام کے لئے خوشخبری

کراچی کے ٹرانسپورٹ نظام میں مزید  ای وی بسز شامل، مزید ڈبل ڈیکرز بھی شامل کرنے کا فیصلہ

سندھ حکومت کی جانب سے کراچی میں ای وی بسز کے نئے روٹس عید سے قبل اور دیگر اضلاع میں عید کے بعد شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ای وی ٹیکسی شروع کرنے سے متعلق اہم پیش رفت

عید الفطر کے بعد سندھ بینک، ایس ای ڈی ایف اور ایس ایم ٹی ای کے مابین یادداشت نامے پے دستخط کئے جائینگے

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ کا اہم اجلاس  ہوا۔اجلاس میں  سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی ایم ڈی کنول نظام بھٹو اور دیگر شریک تھے۔

اجلاس میں صوبے میں پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام کو مزید بہتر بنانے، نئے روٹس، اور ڈبل ڈیکر بسوں کے اضافے سمیت مختلف امور پر غورکیا گیا۔

سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی جانب سے روڈ انفراسٹرکچر سے متعلق درپیش مسائل سے متعلق اجلاس کو آگاہی

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومت سندھ کراچی کے تمام روڈس پر ترجیحی بنیادوں پے کام کیا جا رہا ہے،پیپلز بس سروس کے روٹس پر پیش  مسائل پر متعلقہ وزارت سے بات کی جائیگی،کراچی میں ای وی بس سروس کے نئے روٹس عید سے قبل شروع کیے جارہے ہیں۔کراچی میں اگلے ہفتے ای وی بس کا نیا روٹ گلشن معمار تا ٹاور شروع کرنے جا رہے ہیں۔سندھ کے دیگر اضلاع میں یہ سروس عید کے بعد مرحلہ وار متعارف کروائی جا رہی ہے۔حیدرآباد، ٹنڈو الہار، سکھر، شکارپور، خیرپور میں بھی بعد از عید پیپلز بس سروس شروع کی جا رہی ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ  پیپلز بس سروس کو دیگر شہروں تک توسیع کا مقصد زیادہ سے زیادہ شہریوں کو فائدہ پہنچانا ہے۔سندھ حکومت عوام کو معیاری، سستی اور ماحول دوست سفری سہولیات فراہم کرنے کے لئے مسلسل اقدامات کر رہی ہے۔سندھ حکومت عوامی سہولت کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کے لیے بھرپور اقدامات جاری رکھے گی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں