کراچی سندھ ہے اور رہے گا، کسی کے باپ میں مجال نہیں کہ ہمیں کراچی آنے سے روکے: شرجیل انعام میمن

کراچی: سندھ کے وزیرِ اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی سندھ ہے اور سندھ رہے گا، کسی کے باپ میں مجال نہیں کہ ہمیں کراچی آنے سے روکے۔

سندھ اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ مانتا ہوں کہ بلدیات کے الیکشن ہو رہے تھے، ایم کیو ایم سے کس نے کہا تھا کہ بلدیاتی الیکشن کا بائیکاٹ کریں؟

انہوں نے کہا کہ  ہم نے ایم کیو ایم کو نہیں کہا تھا کہ بائیکاٹ کریں، انہوں نے اپنی مرضی سے بائیکاٹ کیا۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ نے سب سے پہلے مردم شماری پر اعتراض کیا اور ان کی ذاتی دلچسپی سے مردم شماری بڑھی ہے۔

شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ ہمارے دوستوں کو پتہ ہی نہیں تھا کہ کیسے مردم شماری ہو رہی ہے، آپ کو صرف اس مردم شماری پر اعتراض تھا، یہ پہلے بھی اعتراض تھا۔ کراچی کے لیے میگا پروجیکٹ ہیں، دیگر اضلع کے لیے نہیں ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں