
کراچی: سمندری طوفان بپرجوائے کا خطرہ ٹلنے کے بعد حضرت عبداللّٰہ شاہ غازی کا مزار کھولنے کا اعلان کردیا گیا۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عبداللّٰہ شاہ غازی کا مزار زائرین کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا ہے جو 2 روز قبل بپرجوائے کے پیشِ نظر بند کیا گیا تھا۔
مزار کھلنے پر زائرین درگاھ پر آنا شروع ہو گئے ہیں۔
