چیئرمین گلبرگ ٹاؤن کا سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان کے نام سے منسوب سڑک پر جاری استرکاری کے کاموں کا دورہ۔

چیئرمین گلبرگ ٹاؤن کا سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان کے نام سے منسوب سڑک پر جاری استرکاری کے کاموں کا دورہ۔

کراچی: چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان کے نام سے منسوب سڑک پر جاری استرکاری کے کاموں کا دورہ کیا اور ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ یہ سڑک کراچی اکیڈمی عزیز آباد بلاک 2 سے کمپریہنسیو اسکول بلاک 8 تک تعمیر کی جا رہی ہے۔جو کہ سالوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی اور عوام کے لیے تکلیف کا باعث تھی اس سڑک کی تعمیر سے عوام کو ایک بہتر سفری سہولت میسر آئے گیاس موقع پر ان کے ہمراہ وائس چیئرمین محمد الیاس، یوسی چیئرمین عارف منیر، وائس چیئرمین عارف شاہ، ایکسین بی اینڈ آر محمد سہیل خان، متعلقہ عملہ اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔اس موقع پر چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے کہا کہ اس سڑک کا افتتاح حافظ نعیم الرحمن نے کیا تھا اور یہ منصوبہ گلبرگ ٹاؤن اپنے وسائل اور فنڈز سے مکمل کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑک کی تعمیر سے علاقے کے مکینوں کو آمد و رفت میں نمایاں سہولت حاصل ہوگی اور علاقہ ترقی کی جانب گامزن ہوگا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ گلبرگ ٹاؤن کی منتخب بلدیاتی قیادت محدود وسائل کے باوجود علاقے میں ترقیاتی کاموں کو تیزی سے مکمل کر رہی ہے۔ سڑکوں کی تعمیر و مرمت، پارکس کی بحالی اور دیگر شہری سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات جاری ہیں تاکہ عوام کو بہتر اور باوقار شہری  ماحول  فراہم  کیا جا سکے۔چیئرمین نصرت اللہ نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام کو معیاری انداز میں جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر سفری سہولت فراہم کی جا سکے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں