spot_img

سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام

سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام

کراچی: سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن کے شعبہ تعلقات عامہ تربیت و تحقیق کے ڈائریکٹر وسیم جمال نے کراچی پریس کلب میں صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا اس موقع پر سیسی کی گورننگ باڈی کے ممبر مختار حسن اعوان، ڈائریکٹر کنٹری بیوشن اینڈ بینیفٹ ڈاکٹر غلام دستگیر نے خصوصی شرکت کی

اس موقع پر پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا سے تعلق رکھتے والے سینئر صحافی اظفر وقاص عباسی، نادر خان، رحمان ملک، شکیل کانگا، احتشام انوار، عمران ذاکر، شوکت علی، عثمان علی بیگ, بلال ظفر سولنگی، نیاز کھوکھر، ذوالفقار علی بابر سمیت دیگر صحافی شریک تھے

اس موقع پر غیر رسمی گفتگو کے دوران وسیم جمال نے سیسی میں ڈیجیٹلائزیشن اور شفافیت کے حوالے سے اٹھائے جانے والے حالیہ اقدامات سے آگاہی فراہم کرتے ہوئے میڈیا کے کردار اور اداروں کے درمیان باہمی روابط کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا، جبکہ صحافیوں نے افطار ڈنر کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس اقدام کو مثبت روایت قرار دیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں