ایڈیشنل آئی جی کراچی کی زیر صدارت یومِ علیؓ کے سلسلے میں سیکیورٹی انتظامات سے متعلق اہم اجلاس
ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کی زیر صدارت کراچی پولیس آفس میں 21 رمضان المبارک کو یومِ علیؓ کے سلسلے میں سیکیورٹی انتظامات کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں فقہ جعفریہ کے علماء کرام، مجالس و جلوس منتظمین، زونل ڈی آئی جیز، ڈی آئی جی ٹریفک، ڈی ائی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی، ضلعی ایس ایس پیز اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں سیکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ علماء اور منتظمین نے پولیس کے سابقہ اقدامات کو سراہتے ہوئے اپنی تجاویز پیش کیں۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی نے پولیس افسران کو ہدایت دی کہ سول انتظامیہ سے مکمل رابطہ رکھتے ہوئے فول پروف سیکیورٹی اور علماء کرام کی مؤثر حفاظت یقینی بنائی جائے۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق اجلاس کے اختتام پر مکمل تعاون کی یقین دہانی اور ملکی امن و استحکام کے لیے دعا کی گئی۔

