شرجیل انعام میمن کا حیدرآباد میں تجارتی مراکز کا دورہ، اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا
حیدرآباد: سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا حیدرآباد میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لینے کے لئے اہم تجارتی مراکز کا تفصیلی دورہ کیا۔
ضلعی انتظامیہ کو رمضان المبارک کے دوران سرکاری نرخ ناموں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ہدایات کیں
سینئر وزیر شرجيل انعام میمن بے سبزی، پھل، گوشت، آٹا، چینی اور دیگر بنیادی اشیاء کی قیمتیں چیک کیں
دورے کے دوران بعض دکانداروں کو نرخ نامے آویزاں نہ کرنے اور سرکاری قیمتوں سے زائد وصولی پر تنبیہ کی گئی
شرجیل انعام میمن کی موقع پر موجود شہریوں سے گفتگو، قیمتوں کے حوالے سے شکایات سنیں
شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ ماہ صیام میں منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، حکومتِ سندھ عوام کو ریلیف دینے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ضلع انتظامیہ مقررہ نرخوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائے۔
سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ رمضان برکتوں اور رحمتوں کا مہینہ ہے، اسے ناجائز منافع خوری کا ذریعہ بنانا افسوسناک عمل ہے،حکومت کی اولین ترجیح عوام کو سستی اور معیاری اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔
روزانہ کی بنیاد پر بازاروں کی نگرانی کی جائے، پرائس چیکنگ کے عمل کو مؤثر بنایا جائے، شرجیل انعام میمن کی حکام کو ہدایات
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، اس مقصد کے حصول کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں رہے ہیں۔

