آپریشن غضب الحق میں پاک افواج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا:چیئرمین جناح ٹاؤن
کراچی: چیئرمین جناح ٹاؤن میونسپل کارپوریشن رضوان عبدالسمیع نے کامیاب آپریشن غضب الحق پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک افواج نے دفاع کا حق ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے دشمن کو جو منہ توڑ جواب دیا جس سے پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند ہوگیا۔
رضوان عبدالسمیع نے کہا کہ جو کامیابی اللہ تعالیٰ نے پاکستانی عوام اور پاک فوج کو دی ہے اس پر اللہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
