کامیاب آپریشن“غضبٌ للحق” پر پاک افواج کو سلامِ عقیدت پیش کرتے ہیں: چیئرمین گڈاپ ٹاؤن

کامیاب آپریشن“غضبٌ للحق” پر پاک افواج کو سلامِ عقیدت پیش کرتے ہیں: چیئرمین گڈاپ ٹاؤن

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم دل کی گہرائیوں سے اپنی عظیم، باوقار اور دلیر پاک فوج کو سلامِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔

آج جب ہماری بہادر افواجِ پاکستان حق و صداقت کی سربلندی، قومی خودمختاری کے تحفظ اور وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے افغانستان کے خلاف آپریشن “غضبٌ للحق” کا عملی مظاہرہ کر رہی ہیں، پوری قوم ان کے شجاعانہ کردار پر فخر محسوس کر رہی ہے۔ آپ ہماری سرحدوں کے محافظ، ہمارے امن کے امین، ہماری عزت و غیرت کے نگہبان اور قومی وقار کی زندہ علامت ہیں۔

چیئرمین طارق عزیز بلوچ،وائس چیئرمین جام محمد جوکھیو ،اراکینِ کونسل اور گڈاپ ٹاؤن کی غیور عوام یہ واضح اور دوٹوک اعلان کرتی ہے کہ ہم اپنی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ آزمائش کی ہر گھڑی میں، دفاعِ وطن کے ہر محاذ پر، اور حق کی سربلندی کے ہر معرکے میں ہماری دعائیں، ہماری حمایت اور ہماری وفاداری اپنی افواج کے ساتھ ہے۔

ہمیں یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ کی نصرت اور قوم کی دعاؤں کے ساتھ ہماری افواج ہر چیلنج کا مردانہ وار مقابلہ کرتے ہوئے کامیابی و سرخروئی حاصل کرے گی۔

اللہ رب العزت ہماری افواج کو مزید استقامت، اتحاد اور فتحِ مبین عطا فرمائے، اور پاکستان کو امن، استحکام اور ترقی کی شاہراہ پر گامزن رکھے۔امین

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں