چیئرمین صفورا ٹاؤن نے سچل یوسی 3 میں مونومنٹ،واٹرفال اور گرین بیلٹ کا افتتاح کردیا

چیئرمین صفورا ٹاؤن نے سچل یوسی 3 میں مونومنٹ،واٹرفال اور گرین بیلٹ کا افتتاح کردیا

کراچی: چیئرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے صفورا ٹاؤن کی بڑی یونین کمیٹی میں ملٹی پروجیکٹس کا افتتاح کردیا ہے۔

افتتاح کے موقع پر انکے ہمراہ وائس چیئرمین عبدالحق بلوچ ،یوسی چئیرمین تاج محمد وسان ،ایگزیکٹیو انجنئیر امداد سولنگی ،ڈائریکٹر پارکس غوث بخش سمیت اراکین کونسل وبڑی تعداد میں عوام کی تعداد موجود تھے.

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین راشد خاصخیلی نے کہا کہ صفورا ٹاؤن میں  ترقیاتی منصوبے تیزی سے پایہ تکمیل تک پہنچ رہے ہیں سچل یوسی 3 ایک بڑی یونین کمیٹی ہے جس کی صورتحال یکسر تبدیل ہورہی ہے آج یہاں خوبصورت مونومنٹ،گرین بیلٹ سمیت دلکش واٹر فالز کا افتتاح کیا گیا ہے  جس سے شاہراہ کی خوبصورتی میں اضافہ ہوا ہے اسی طرح کے دیگر منصوبوں کے ذریعے عوام کو سہولیات پہنچاتے رہیں گے ،پیپلز پارٹی کام پر یقین رکھتی ہے جس کا عملی ثبوت یہ ہے کہ ٹاؤن میں جگہ جگہ کام ہو رہا ہے ،سڑکوں کے انفراسٹرکچر کو درست کرنے کیلئے بھی آئندہ دنوں میں کام ہوتے دکھائ دینگے نظر انداز ہونے والے علاقے اب سہولیات سے آراستہ ہو رہے ہیں یقین دلاتا ہوں کہ اپنے دور میں صفورا ٹاؤن کو مثالی ٹاون بنا کر دم لوں گا.پیپلز پارٹی ہی وہ پارٹی ہے جو کراچی کی ترقی کی ضامن ہے.

وائس چیئرمین عبدالحق بلوچ نے اس موقع پر کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور میں صفورا ٹاؤن کو سہولیات سے آراستہ ٹاون بنائیں گے چیئرمین صفورا ٹاون راشد خاصخیلی کی قیادت میں صفورا ٹاؤن میں بہترین کام ہو رہا ہے.

اس موقع پر یوسی 3 کے چیئرمین تاج محمد وسان،حاکم جسکانی،یوسی 4 کے چیئرمین بشیر خاصخیلی ودیگر نے افتتاحی تقریب سے خطاب کیا.

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں