پنجاب پولیس کا روجھان کے کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن جاری ہے
رپورٹ کے مطابق کچہ عمرانی، سکھانی، اندھڑ گینگ کیخلاف آپریشن کیا جارہا ہے، ڈاکوؤں کے ٹھکانوں پر ڈرون سے گولہ باری کی گئی۔ ڈاکوؤں کے 41 ٹھکانوں اور بنکرز کو تباہ کردیا گیا ہے۔
اغواء، قتل اور ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب مزید 2 انعام یافتہ ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے
ہتھیار ڈالنے والے ڈاکؤں کے سر کی قیمت 60، 60 لاکھ روپے مقرر تھی۔
پولیس کے مطابق 2 ماہ میں سرینڈر کرنیوالے ڈاکوؤں کی تعداد 357 ہوگئی۔
