چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے  پیور بلاک سے پختہ 10 گلیوں کا افتتاح کردیا

چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے  پیور بلاک سے پختہ 10 گلیوں کا افتتاح کردیا

کراچی: چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے یونین کونسل نمبر02 ،  سیکٹر فائیو اے ٹو نارتھ کراچی میں پیور بلاک سے تعمیر شدہ گلیوں کا افتتاح کیا۔

افتتاحی تقریب میں چیئرمین یونین کونسل احمر خان، مختلف یونین کمیٹیزکے چیئرمین، وائس چیئرمین اور ٹاؤن افسران کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین محمد یوسف نے کہا کہ سیکٹر 5-A / 2 کے مختلف وارڈز میں پیور بلاک کی گلیاں مرحلہ وار مکمل کی جا رہی ہیں اور آج محلے کی مزید دس گلیوں کو جدید پیور بلاک سے پختہ کر کے عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ اس سیکٹر کی تقریباً 100  گلیاں اب تک تیار کی جا چکی ہیں، جس سے علاقے کی آمدورفت میں آسانی ،خوشگوار ماحول اور علاقے کی خوبصورتی میں اضافہ ہوا ہے ۔انہوں نے واضح کیا کہ ٹاؤن کے محدود وسائل کو ایمانداری اور شفافیت کے ساتھ صرف عوامی فلاح پر خرچ کیا جا رہا ہے اور ترقیاتی کاموں میں کسی قسم کی سیاسی وابستگی یا تعصب کو آڑے نہیں آنے دیا جا رہا۔ عوامی خدمت عبادت ہے اور یہی سوچ ہمیں دن رات کام کرنے پر آمادہ رکھتی ہے۔چیئرمین نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ بلدیاتی نظام کو مزید مضبوط بنایا جائے اور ٹاؤن کی سطح پر مکمل اختیارات منتقل کیے جائیں تاکہ عوامی مسائل مقامی سطح پر فوری طور پر حل ہو سکیں۔

محمد یوسف نے کہا کہ واٹر بورڈ اور سولڈ ویسٹ مینجمنٹ جیسے ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کر پا رہے، جس کے باعث ٹاؤن انتظامیہ کو ان کے فرائض بھی نبھانا پڑ رہے ہیں۔ ان اداروں کو فنڈز تو ملتے ہیں لیکن عملی کام نظر نہیں آتا، جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔تقریب کے اختتام پر علاقہ مکینوں نے ترقیاتی کاموں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین نیو کراچی ٹاون محمد یوسف اور ٹاؤن انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ اسی طرح دیگر علاقوں میں بھی بنیادی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں